01 دسمبر ، 2015
کراچی ......الیکشن کمیشن نے کراچی ضلع وسطی کے ریٹرننگ افسروں کے لیے سیکیورٹی مانگ لی ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل کو خط میں کہا گیا ہے کہ دن رات سیکیورٹی کے لیے پولیس گارڈز تعینات کیے جائیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور 12 آر اوز کو بھی فوری سیکیورٹی فراہم کی جائے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔