02 دسمبر ، 2015
کوہاٹ .....آرمی پبلک اسکول پشاور حملے میں ملوث 4 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ، چاروں دہشت گردوں کو کوہاٹ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا ۔
ذرائع کے مطابق آرمی پبلک اسکول حملے کے مجرم مجیب الرحمان،عبدالسلام،حضرت علی اورسبیل کو آج کوہاٹ جیل میں پھانسی دیدی گئی۔
اسکول حملے میں ملوث دہشتگردوں کو فوجی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی ،جس کے بعد رحم کی اپیل صدر مملکت کے پاس بھیجی گئی ،جس پر وزیراعظم نے اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش کی تھی۔
صدر مملک ممنون حسین کی طرف سے رحیم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 30 نومبر کو چاروں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کیے تھے۔