02 دسمبر ، 2015
لاہور .....لاہور ائیرپورٹ پر لگایا گیا نیا سسٹم بھی شدید دھند کے سامنے فیل ہوگیا ،صبح کے وقت آنیوالی دو بین الاقوامی پروازیں دھند کے باعث نہ اتاری جاسکیں۔
چند روز قبل دھند میں جہاز اتارنے کیلئے لگائی گئی لائٹس کا افتتاح ہوا تھا ،لیکن شدید دھند میں وہ بھی ناکام ثابت ہوئیں،جس کے باعث دوحہ اور شارجہ سے آنیوالی نجی ائیرلائنز کی پروازیں نہ اتاری جاسکیں۔
ائیرپورٹ حکام نے دوحہ سے آنیوالی قطر ائیر لائن کی پرواز 628کو کراچی جبکہ شارجہ سے لاہور پہنچنے والی پرواز کو اسلام آباد بھجوادیا ہے۔