02 دسمبر ، 2015
پشاور.....پشاور میں چہلم امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی، آج اور کل شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی جبکہ کریکرز کی فروخت ، استعمال اور افغان مہاجرین کے شہر میں داخلے پر بھی پابندی رہے گی۔
ڈپٹی کمشنرپشاور ریاض محسودکےجاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 یکم سے 31 دسمبر تک نافذ رہےگی،اس دوران یکم سے 3 دسمبر کی رات تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ممنوع قرار دی گئی ہے، اسلحہ کی دکانیں ،فیکٹریاں اور ہوٹل بند رہیں گے۔
گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال، افغان باشندوں کے شہر میں داخلے،لاؤڈ سپیکر کے کھلے عام استعمال، اسلحے کی نمائش اوراشتعال انگیز مواد کی چھپائی اور تقسیم پر بھی پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔