02 دسمبر ، 2015
کراچی .......کراچی میں وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے،ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے ٹارگٹڈ آپریشن پر بریفنگ دی اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میںگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ،صوبائی وزراء،کورکمانڈر کراچی نوید مختار،چیف سیکریٹری سندھ سمیت اعلیٰ عہدیداران شریک ہیں۔
اجلاس میں پاک فوج ،رینجرز کے جوانوں کی شہادت پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا گیا اور ملٹری پولیس کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب نیشنل ایکشن پر عمل درآمد سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا گیا ،اس موقع پر وزیراعلیٰ علی شاہ نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کریں۔
اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ نے ڈی جی رینجرز اور کورکمانڈر کراچی سے علیحدہ ملاقاتیں کیں۔