پاکستان
03 دسمبر ، 2015

مختلف شہروں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا

مختلف شہروں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا

کراچی.......ملک بھر کے مختلف شہروں میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ ملتان میں چہلم کا جلوس امام بارگاہ جوالیہ سےبرآمد ہوا جو گھنٹہ گھرچوک بازارسےہوتا ہوا آستانہ لال شاہ پراختتام پذیر ہوا۔

فیصل آباد میں چہلم کےموقع پر 13 جلوس اور 16 مجالس منعقد کی گئیں، مرکزی امام بارگاہ عزاخانہ شبیر دھوبی گھاٹ سےبرآمد ہوا اور اسی مقام پراختتام پذیرہوا۔

جھنگ میں چہلم کا مرکزی جلوس ڈیرا نواباں سےنکالا گیا۔پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی امام حسین ؓ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

حیدرآباد میں چہلم کا مرکزی جلوس قدم گاہ مولا علی سے برآمد ہوا ہوکرکربلا دادن شاہ پر اختتام پزیر ہوا،سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی ماتمی جلوس نکالے گئے۔

کوہاٹ میں تین الگ الگ امام بارگاہوں سے چہلم کے جلوس نکالے گئے۔بنوں میں سیکیورٹی کے لیے جلوس کی گزرگاہوں پر کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

کرم ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی میں چہلم کے جلوس مرکزی امام بارگاہوں سے نکالے گئے،گلگت بلتستان میں اسکردو سمیت مختلف شہروں اور قصبوں میں بھی شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

میرپور اور مظفر گڑھ سمیت آزاد کشمیر میں بھی چہلم کے جلوس نکالے گئے۔

مزید خبریں :