03 دسمبر ، 2015
اسلام آباد......وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرپرویزرشید نے کہاہے کہ عمران خان کا خیبر پختونخوا میں 10 کروڑ نئے درخت لگانے کا دعویٰ جھوٹے دعوؤں میں ایک اور اضافہ ہے،نئے درخت لگانے کی آڑ میں خیبرپختونخوا کے وسائل پر ڈاکا ڈالا جارہاہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اتنے پودوں کی خرید، ترسیل اور لگانے والے مزدوروں کی کوئی تفصیل یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔
پرویز رشید نے عمران خان سے سوال کیا ہے کہ یہ جناتی عمل کب اور کیسے وقوع پذیر ہوا، شجرکاری اتنے خفیہ انداز سے کیوں کی گئی کہ خود صوبے کے عوام بھی بےخبر رہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان ارکان پارلیمنٹ، صحافیوں اور سول سوسائٹی کو ان جنگلات کا دورہ کرائیں جہاں 10 کروڑ نئے درخت لگائے ہیں۔