04 دسمبر ، 2015
ٹوکیو.......اسمارٹ فون استعمال کرنےوالوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ اب کھانا پکاتے ہوئے یا نہاتے ہوئے بھی وہ فون استعمال کرسکیں گے ،کیونکہ اب آگیا ہے ایسا فون جو پانی لگنے سے خراب نہیں ہوگا۔
یہ منفرد اسمارٹ فون تیار کیاہے جاپانی کمپنی نے، اسے صابن اور پانی سے دھو کر صاف کیا جاسکتا ہے اور اس عمل سے فون کا ٹچ اسکرین یا کارکردگی بالکل متاثر نہیں ہوگی۔
یہ منفرد اسمارٹ فون جاپان میں آج فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے، اس کی قیمت ہے 465امریکی ڈالر،یعنی صرف 49ہزار پاکستانی روپے۔