دنیا
06 دسمبر ، 2015

شام امن مذاکرات اس ماہ نیو یارک میں ہوں گے، جان کیری

دمشق ......... امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام امن مذاکرات رواں ماہ نیو یارک میں ہوں گے۔

بروکنگز انسٹی ٹٰیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے جان کیری نے کہا ہے کہ شام میں قیام امن کی کوششوں کے سلسلے میں مذاکرات کا آئندہ دور نیو یارک میں منعقد کیا جائے گا۔

کیری نے مزید کہا کہ واشنگٹن کی کوشش ہے کہ شامی تنازعہ کے حل کے لیے تمام علاقائی اور بین الاقوامی فریقین کو ساتھ ملایا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے گی۔

رواں ماہ کے اواخر میں ہونے والے اس اجلاس میں عالمی رہنما بھی شریک ہوں گے۔

مزید خبریں :