Time 23 اپریل ، 2025
دنیا

امریکا میں بھی آزادی اظہار رائے پر دباؤ بڑھنے لگا، 60 منٹس کے پروڈیوسر بل اوونز مستعفی

امریکا میں بھی آزادی اظہار رائے پر دباؤ بڑھنے لگا، 60 منٹس کے پروڈیوسر بل اوونز مستعفی
پروڈیوسر بل اوونز کا کہنا تھا کہ اب وہ آزادانہ ایڈیٹوریل فیصلے نہیں لے سکتے، جیسا کہ وہ ہمیشہ لیتے رہے ہیں۔ فوٹو فائل

ترقی پذیر ممالک کی طرح امریکا میں بھی میڈیا آزادی، کارپوریٹ مفادات، اور سیاسی دباؤ کے درمیان ٹکراؤ نمایاں ہو رہاہے اور اس کی تازہ ترین مثال "60 منٹس" کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بل اوونز ہیں جنہوں نے اپنی ادارتی آزادی کے خاتمے کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پروڈیوسر بل اوونز کا کہنا تھا کہ اب وہ آزادانہ ایڈیٹوریل فیصلے نہیں لے سکتے، جیسا کہ وہ ہمیشہ لیتے رہے ہیں۔

اس پروگرام پر ڈونلڈ ٹرمپ اور پیراماؤنٹ (CBS نیوز کی مالک کمپنی) دونوں کی جانب سے دباؤ بڑھتا جا رہا تھا۔

ٹرمپ نے CBS پر 10 ارب ڈالر کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے جس کو قانونی ماہرین نے بے بنیاد قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :