06 دسمبر ، 2015
واشنگٹن..........امریکا کے صدر بارک اوباما نے اپنے ہفتہ وار خطاب میں اِس بات کا عہد کیا ہے کہ کیلی فورنیا شوٹنگ سے امریکی عوام خوف زدہ نہیں ہوں گے،اس حوالے سے ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے کی سرکاری تفتیش کی جا رہی ہے۔
کیلی فورنیا میں ہونے والے دہشتگردی ، جس میں 14 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوئے، صدر اوباما نے کہا کہ ہمارے دل سان برنارڈینو کے عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔اور ہمیں اندازہ ہے کہ امریکی کمیونٹی کو ناگفتہ بہ تشدد جھیلنا پڑا۔اپنے ہفتہ وار خطاب میں، اْنھوں نے کہا کہ صدر کے طور پر میری اولین ترجیح یہی ہے کہ میں امریکی عوام کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنائوں۔ یہ وہ کام ہے جس پر ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔