06 دسمبر ، 2015
کابل.........شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش )نے افغانستان کے 4 اضلاع پر قبضہ کرلیا۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق افغانستان میں داعش کے جنگجوؤں نے اپنی خود ساختہ خلافت کا ایک اور صوبہ قائم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے چارافغان مشرقی اضلاع پرقبضہ کر لیا۔ اب جلال آباد سے جنوب کی طرف واقع چار اضلاع داعش سے وفاداری کا حلف اٹھانے والے تقریبا1600 جنگجوؤں کے کنٹرول میں ہیں۔
وہاں ایسی ہی بے رحمانہ طریقے زیر استعمال ہیں جو شام اور عراق کے داعش کی جانب سے قبضہ کردہ علاقوں میں اپنائے گئے ہیں۔ہزاروں مقامی باشندوں کو نقل مکانی کرنا پڑرہی ہے ۔ افغان فوج داعش کی چڑھائی روکنے کی کوشش کررہی ہےاور اسکی روزانہ جنگ بھی جاری ہے ۔
اخبار ٹائمز کے مطابق اس وقت ماہانہ 500 تک فوجی داعش کے ہاتھوں ہلاک ہوجاتے ہیں۔ برطانیہ کے دفاعی تحقیقات سے متعلق رائل انسٹیٹیوٹ کے اھلکار شاشنک جوشی نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں میں اضافہ مقامی طالبان کی صفوں میں ھونے والی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ممکن ہو اہے ۔