06 دسمبر ، 2015
پیرس......... فرانس کے وزیر خارجہ لوراں فابیوس نے کہا ہے کہ شام میں عبوری سیاسی نظام کے لئے بشار الاسد کا اقتدار سے علیحدی ضروری نہیں ہے۔
فرانسیسی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ متحدہ شام کے لئے عبوری سیاسی سیٹ اپ ضروری ہے۔ اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ بشار الاسد عبوری سیٹ سے پہلے اقتدار چھوڑ دیں، تاہم مستقبل کے لئے کچھ یقین دہانیاں ضروری ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ داعش کی سرکوبی طے شدہ فیصلہ ہے، تاہم شامی اور علاقائی طاقتوں کے اتحاد کے بغیر اس ہونا ممکن نہیں ہے، اگر آبادی کی بڑی اکثریت بشار الاسد کے خلاف ہو تو ان کا منصب صدارت پر متمکن رہنا کیونکر ممکن ہے؟شام اور عراق میں داعش کے خلاف آپریشن میں مصروف اتحاد کے دو اہم ملک امریکا اور فرانس مقامی اور علاقائی سیاسی اور فوجی شراکت کے ذریعے پانچ برس سے اس مسئلے کا حل تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔