کھیل
08 دسمبر ، 2015

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی 29ویں سالگرہ

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی 29ویں سالگرہ

لندن ......عالمی شہرت یافتہ کم عمر ترین باکسنگ چیمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج اپنی 29ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

عامر اقبال خان 8دسمبر 1986کو برطانوی کاؤنٹی گریٹر مانچسٹر میں پیدا ہوئے اور نسیم حمید اور حربی حیدی کے بعد وہ برطانیہ کے تیسرے کم عمر ورلڈ چیمپئن ہیں۔

عامر خان نے گیارہ سال کی عمر میں باکسنگ کھیلناشروع کی اور انگلش اسکول ،جونیئر اے بی بے ٹائٹل کے علاوہ 2003میں جونیئر اولمپکس کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

1976میں کولن جونز کے بعد محض 17برس کی عمرمیں2004میں برطانیہ کے سب سے کم عمر اولمپکس باکسر بنے۔ 2005میں عامر خان نے باقاعدہ طور پر باکسنگ کیریئر کا آغاز کیا اور ڈیوڈ برلے کے خلاف اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی۔

بس پھر کیا تھا پے درپے کامیابیوں نے نوجوان باکسر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور 2009میں انہوں نے ڈبلیو بی اے انٹرنیشنل لائٹ ویٹ ٹائٹل حاصل کیا اور محض 22سال کی عمر میں یہ اعزاز اپنے نام کرنے والے برطانیہ کے تیسرے کم عمر چیمپئن بن گئے۔

پروفیشنل کیریئر کے ساتھ ساتھ عامر خان سماجی سرگرمیوں میں بھی اپنا خاطر خواہ حصہ ڈالتے ہیں ۔

مزید خبریں :