پاکستان
27 مئی ، 2012

سیاچن گیاری کے شہید سپاہی محمد حسین کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

سیاچن گیاری کے شہید سپاہی محمد حسین کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

اسکردو…گیاری سیکٹر میں شہید ہونے والے جوان سپاہی محمد حسین کی میت آبائی گاوں ستک چن اسکردو پہنچا دی گئی ہے۔ سانحہ گیاری سیکٹر کے پچاسویں روز سرچ آپریشن کے دوران سپاہی محمد حسین کی لاش مل گئی جسے فوری طور پر گومل آرمی اسپتال منتقل کیا گیا اور سی ایم ایچ گومل میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ محمد حسین کا تعلق اسکردو کے نواحی گاوٴں ستک چن سے ہے۔محمد حسین کی میت آبائی گاوٴں میں روانہ کردی گئی ہے،جہاں انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ شہید محمد حسین تین سال سے پہلے فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق گیاری سیکٹر سے ایک اور لاش ملنے کی اطلاع ہے تاہم فوجی ذرائع اس کی تصدیق نہیں کر رہے۔ سیاچن کے گیاری سیکٹر میں 7 اپریل کو برفانی تودہ گرنے سے 124 فوجی جوان اور 11 سویلین اہل کار دب گئے تھے ، انہیں نکالنے کے لئے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جو اب تک جاری ہے۔

مزید خبریں :