27 مئی ، 2012
واشنگٹن…پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی اوروسطی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعاون اور سیاسی اور عسکری پارٹنرشپ ازسرنو قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ یہ بات انھوں نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں پاکستان اور امریکا سے تعلق رکھنے والے حکومتی ارکان، دانشور وں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا حالیہ بحرانی صورت حال سے مسائل الجھ رہے ہیں۔اوردونوں ملکوں کے درمیان اس اعتماداور دوستی کو شدیدنقصان پہنچ رہا ہیجس کی بنیاد دوطرفہ مفادات اور مشترکہ اہداف پر ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزاکے معاملے پرامریکی سینیٹ کے ردعمل سے صورت حال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔