27 مئی ، 2012
لاہور…ملک میں بجلی کاشارٹ فال ایک بارپھر بڑھ کر 6000ہزار میگاواٹ ہو گیاہے،جس کی وجہ سے گرمی کے ستائے عوام کیلئے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ پیپکوترجمان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار10814 اورطلب16814میگاواٹ ہے۔سسٹم کو ہائیڈل کے ذریعے3725میگاواٹ،تھرمل کے ذریعے 1384میگاواٹ اورآئی پی پیز سے5705میگاواٹ بجلی مل رہی ہے،بجلی بحران کے باوجودکراچی کو690میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز بجلی کاشارٹ فال4700میگاواٹ تھا۔تاہم فرنس آئل کی کمی کے باعث پلانٹس کی پیداواری صلاحیت میں کمی آئی ہے،ادھربجلی کاشارٹ فال بڑھنے سے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں بھی اضافہ ہوگیاہے،لاہور سمیت بڑے شہروں میں 14 ،14گھنٹے اورچھوٹے شہروں اوردیہات میں 20،20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کئی علاقوں میں پانی بھی غائب ہے اورگرمی میں شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔