پاکستان
11 دسمبر ، 2015

حساس اداروں نے فسادات میں ملوث198 دہشتگردوں کی فہرست تیار کرلی

حساس اداروں نے فسادات میں ملوث198 دہشتگردوں کی فہرست تیار کرلی

کراچی........حساس اداروں نے آپریشن میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ فسادات میں ملوث دہشتگردوں کی نئی فہرست مرتب کی ہے، فہرست میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے 198دہشتگرد شامل ہيں۔

ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل 151ملزمان کا تعلق ایم کیوایم، 27کا مہاجرقومی موومنٹ سے ہے جب کہ اس فہرست میں کالعدم سپاہ صحابہ کے7، گینگ وارکے4، جئے سندھ کا ایک کارکن شامل ہيں ذرائع کا کہنا تھا کہ فہرست میں موجود دہشتگرد لسانی، مذہبی اور قومیت کی بناء پر قتل کي وارداتيں کرتے ہیں۔

حساس اداروں کی جانب سے بنائی گئی فہرست میں شامل متعدد ملزمان بھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں، جب کہ فہرست میں ملزمان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل بھی شامل ہے، ذرائع کا يہ بھي کہنا ہے کہ فہرست میں شامل ملزمان کے خلاف جلد گھیرا تنگ کرليا جائے گا اور فہرست ميں موجود ملزمان کو جہاں اور جيسے کی بنياد گرفتار کرليا جائے گا۔

مزید خبریں :