انٹرٹینمنٹ
11 دسمبر ، 2015

ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار 93برس کے ہوگئے

ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار 93برس کے ہوگئے

ممبئی ......فلمی دنیا کے ٹریجڈی کنگ اور بیسیویں صدی کے سب سے بڑے اداکار دلیپ کمار آج 93 برس کے ہو گئے۔

دلیپ کمار کا اصل نام یوسف خان ہے وہ 11 دسمبر 1922 کو پشاور کے ایک پھل فروش کے ہاں پیدا ہوئے۔

پہلے پھل فروشی پھر اسٹوڈیو میں برتن دھوئے اور اِسنیکس بیچے، لیکن نور جہاں اور شوکت حسین رضوی کی فلم "جگنو" نے یوسف خان کو ہمیشہ کے لئے دلیپ کمار کا روپ دے دیا۔

1944ء میں جوار بھاٹا میں ہیرو کا کردار ملا لیکن لگاتار تین فلمیں ناکام ہوئیں۔ ممبئی میں دیویکا رانی نے یوسف خان کو دلیپ کمار کا نام دیا، لیکن شوکت حسین رضوی کی فلم جگنو نے برصغیر کو حقیقی دلیپ کمار سے روشناس کرایا۔

اداکاری کو نئی جہت بخشنے والایہ عظیم اداکار اپنے جذباتی پن اور رومانوی طرز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کہلایا۔

دلیپ کمار کی زندگی مدھو بالا کے ذکر کے بنا ادھوری ہے، دلیپ کمار کے مطابق ان کا شرمیلا پن مدھو بالا نے ختم کیا جس کی عشق میں وہ مبتلا ہوئے۔

دلیپ کمار کا نام کامنی کوشل اور وجنتی مالا کے ساتھ بھی لیا جاتا رہا،سائرہ بانو سے پہلی اور حیدرآباد کی عاصمہ سے دوسری شادی کی۔

دلیپ کمار کی آخری فلم 1998میں قلعہ ریلیز ہوئی، اداکاروں کے ادکار دلیپ کمار آج 93ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ہپی برتھ ڈے دلیپ کمار۔

مزید خبریں :