پاکستان
11 دسمبر ، 2015

سندھ اسمبلی :رینجرز اختیارات کی قرداد آج بھی پیش نہ ہو سکی

سندھ اسمبلی :رینجرز اختیارات کی قرداد آج بھی پیش نہ ہو سکی

کراچی .......سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع سے متعلق قرداد آج بھی پیش نہ کی جاسکی۔ اپوزیشن نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ پیپلزپارٹی چڑیا اور شیر کو بچانے کے لیے قرارداد پیش نہیں کرے گی۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ہوا۔ایوان میں پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی گئی۔

دوسری جانب رینجرز اختیارات سے متعلق قرارداد کو پیش ہی نہیں کیا گیا،رینجرز سے متعلق قرار داد پر بات کرتے ہوئے خواجہ اظہار بولے کہ حکومت قرار داد لاکر امن و امان کا تماشہ بنانا چاہتی ہے، ایک گرفتاری پر آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیر ی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رینجرز سے متعلق قراداد پیش نہ کرنے پر لگتا ہے پی ٹی آئی، ن اور ف لیگ کا بھی حکومت سے گھٹ جوڑ ہوگیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما نصرت سحر عباسی بولیں کے دبئی میں بیٹھے لوگ یہ بول رہے ہیں کہ ہماری چڑیا کو کوئی کچھ نہیں کہ سکا، شیر پر کون ہاتھ ڈالے گا، امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اب پیر کو ہونے والے اجلاس میں اس قرارداد کو پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :