11 دسمبر ، 2015
نئی دلی.........دلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور عمران خان میں ملاقات ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران مودی ملاقات مثبت رہی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مودی عمران ملاقات میں پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بات ہوئی، نریندر مودی سے کرکٹ کے فروغ کے لیے بھی کہا، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کاعمران خان سے ملاقات میں رسپانس مثبت تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز پرنریندرمودی کا مثبت اشارہ تھا۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نریندرمودی کو پاکستان دورے کی دعوت دی ہے، دونوں رہنماؤں نے حالیہ پاک بھارت تعلقات میں پیش رفت کو سراہا۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امید ظاہرکی ہے کہ حالیہ پیش رفت سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھیں گے۔