کھیل
12 دسمبر ، 2015

ڈنڈین ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کیخلاف سری لنکا 294رنز پر آئوٹ

ڈنڈین ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کیخلاف سری لنکا 294رنز پر آئوٹ

ڈنڈین..........نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری2ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ڈنڈین میں جاری ہے۔میچ میں سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 294رنز کے اسکور آئوٹ ہوگئی۔ کیوی ٹیم کے بولرز کی جانب سے ٹم سائوتھی اور نیل ویگنر نے 3،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اس کے ساتھ کیوی ٹیم کو 137رنز کی برتری بھی حاصل ہوگئی ہے۔

کیوی ٹیم نے لنکن ٹیم کی اننگز ختم ہونے کے بعد اپنی دوسری اننگز کاآغاز 137رنز کی برتری کے ساتھ کردیا ہےاور 5اوورز کے کھیل میں بغیر کسی نقصان کے 10رنز اسکور کرلیے ہیں۔

اس سے پہلےکیوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 431رنز اسکور کیے، جہاں کیوی اوپنر مارٹن گپٹل نے 156رنز بنائے، کین ولیمسن 88اور کپتان برینڈن مکولم نے برق رفتار 75رنز اسکور کیے ۔

مزید خبریں :