پاکستان
12 دسمبر ، 2015

سکھر میں محکمہ ٔریلوے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

سکھر میں محکمہ ٔریلوے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

سکھر.......سکھر میں محکمہ ٔریلوے نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جس پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔ مشتعل افراد کے پتھراؤ سے آپریشن میں استعمال ہونے والی کرین کے شیشے ٹوٹ گئے،پتھر لگنے سے ریلوے عملے کے دو ارکان زخمی بھی ہوئے۔

یہ کوئی جنگ کامیدان نہیں بلکہ سکھرکاعلاقہ گرم گودی ہے،محکمۂ ریلوے نے اپنی زمین واگزار کرانے کیلئے غیرقانونی آبادی کے خلاف ہیوی مشینری کے ساتھ آپریشن کیا تو اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔

مظاہرین نے پتھراؤ کیا تو ریلوے عملہ تجاوزات کے خلاف آپریشن چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا۔پتھر لگنے سے انسداد تجاوزات کیلئےاستعمال ہونے والی کرین کے شیشے ٹوٹ گئے، ڈرائیور سمیت محمکہ ریلوے کے دو ارکان زخمی بھی ہوئے۔

بعد میں مظاہرین نے ٹائرجلاکر گرم گودی روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کردیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس اور رینجرز طلب کرلی گئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تجاوزات ہٹانے کے لیے نوٹسز جاری کیے تھے عمل نہ ہونے پر آپریشن کیا جبکہ اہل علاقہ کہتے ہیں کہ مذکورہ زمین کچی آبادی کی ہے جس کا کیس ہائی کورٹ سکھربنچ میں زیرسماعت ہے۔

مزید خبریں :