13 دسمبر ، 2015
کراچی.......رینجرز کے اختیارات سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلی گئی ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پیر کو قرارداد لانے کی ہدایت کردی ہے۔
رینجرزکے اختیارات سےمتعلق قرارداد سندھ اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل ہوگئی ہے اورسندھ اسمبلی سے رینجرز کے قیام کو جولائی تک بڑھانے کی توثیق کی جائے گی۔
قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاتھا کہ سندھ حکومت رینجرز کو متنازع نہ بنائے، ڈاکٹر عاصم کی خاطر ادارے کی تضحیک کی جا رہی ہے۔
وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ رینجرز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ضرورت پڑی تو ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو سامنے لاؤں گا ۔