پاکستان
13 دسمبر ، 2015

کراچی: ذاتی دشمنی پرفائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی

کراچی: ذاتی دشمنی پرفائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی

کراچی.....کراچی کےعلاقے بلدیہ میں ذاتی دشمنی پرفائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ میں ملوث ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بلدیہ 24 مارکیٹ میں چوری کے معاملے پر دو گروپوں میں تصادم ہوا ۔ تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے سے ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی شناخت ریاض، وسیم، عارف، ابرار اور شہناز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے فائرنگ میں مبینہ طور پر ملوث ایک ملزم عالم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے ۔

مزید خبریں :