پاکستان
13 دسمبر ، 2015

دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے،عمران خان

دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے،عمران خان

پشاور..........پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں جس نے کرپشن کی اسے احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تعلیمی اداروں اور اسپتالوں میں اصلاحات کے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اسلامیہ کالج پشاور کی صد سالہ تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ بڑے خواب دیکھنے والے لوگ ہی عظیم انسان بن جاتے ہیں، دولت مند بننا بڑی بات نہیں۔ دولت کو انسانیت کی بہبود کے لئے خرچ کرنا بڑائی ہے ۔عمران خان نے نوجواں پر زور دیا کہ وہ اپنے مفاد کی نہ سوچیں، خود غرض لوگ ملک اور قوم کو نقصان پہنچاتے ہیں تعلیم کے ہتھیار سے لیس ہوکر ہی انسان برے وقت کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 تک خیبر پختونخوا میں ایک ارب درخت اگانے کا عزم کررکھا ہے، گلوبل وارمنگ کے خطرات کا مقابلہ شجرکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔عمران کا کہنا تھا کہ اصلاحاتی عمل روکنے کے لئے لوگ عدالتوں سے حکم امتناعی لے رہے ہیں جس سے انصاف میں تاخیر ہورہی ہے۔ انہوں نے پاراچنار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔

مزید خبریں :