کھیل
14 دسمبر ، 2015

بی پی ایل کافائنل کل کومیلا وکٹورینز اور بریسال بلزکے درمیا ن ہوگا

بی پی ایل کافائنل کل کومیلا وکٹورینز اور بریسال بلزکے درمیا ن ہوگا

ڈھاکہ.......بنگلہ دیش پریمئر لیگ (بی پی ایل) کی چیمپئن ٹیم کا فیصلہ کل ہوگا۔ فیصلہ کن معرکے میں کومیلا وکٹورینز اور بریسال بلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ۔میچ جیوسوپرپر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

میچ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

کومیلا کی ٹیم مشرفی مرتضٰی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بریسال کی کپتانی کے فرائض محمد اللہ انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ کومیلا وکٹورینز نے کوالیفائر ون میں رنگپور رائیڈرز کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ بریسال بلز نے کوالیفائر ٹو میں رنگپور رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے ہرایا اور فائنل میں جگہ بنائی۔

مزید خبریں :