انٹرٹینمنٹ
14 دسمبر ، 2015

بالی وڈ کی اس سال کی سب سے بڑی جنگ 4 دن بعد

بالی وڈ کی اس سال کی سب سے بڑی جنگ 4 دن بعد

ممبئی.......بالی وڈ کی اس سال کی سب سے بڑی جنگ میں اب صرف چار دن رہ گئے۔ اس بار باکس آفس کی سلطنت کے بادشاہ کو چیلنج دیا ہے رنویر سنگھ نے،وہ بھی تلوار اٹھا کے۔

ایک طرف گولیاں، اڑتی گاڑیاں ، ڈانس کا شہزادہ ورون اور بالی وڈ کی کامیاب ترین جوڑی شاہ رخ اور کاجول۔دوسری طرف ہاتھوں میں تلوار اٹھا کر اپنا دل ہارنے والا بادشاہ اور حسن کی ملکہ دیپیکا ،ایک طرف دل والے تو دوسری طرف دھڑکن۔

دونوں میگا بجٹ فلمیں دل والے اور باجی راؤ مستانی ریلیز ہو نے میں اب صرف 4 دن رہ گئے ۔ایک کی لوکیشن سب سے الگ ہیں،دوسری کے سیٹ سب سے جدا ہیں۔

اب دونوں فلموں میں جیت کس کی ہوگی فیصلہ 4 دن بعد نہیں] فلموں کی ریلیز کے ایک ہفتے بعد سامنے آئے گا لیکن دونوں کے زوردار ڈائیلاگز ابھی سے سپر ہٹ ہیں ۔

مزید خبریں :