پاکستان
16 دسمبر ، 2015

کراچی :لکڑی کے گوداموں میں لگی آگ شدت اختیار گئی

کراچی :لکڑی کے گوداموں میں لگی آگ شدت اختیار گئی

کراچی......کراچی کی بھینس کالونی میں لکڑی کے گوداموں میں لگی آگ نے شدت اختیارکرلی۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر سے طلب کیے گئے 18 فائر ٹینڈر آگ پرقابوپانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

فائربریگیڈحکام کا مزید کہنا ہے کہ 18فائر ٹینڈرز کے علاوہ 3 باؤزربھی آگ پرقابوپانے کی کوشش کر رہے ہیں،تاحال آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے اور نہ ہی اس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جاسکا ہے۔

مزید خبریں :