16 دسمبر ، 2015
لاہور......اےپی ایس پشاورکےشہداءپرمحبتیں اور عقیدتیں نچھاور کرنے کیلئےلاہور گیریثرن اسکول میں ہوئی پُروقارتقریب،طلباء وطالبات نے ملی نغمےپیش کرکےارضِ پاک سےوالہانہ محبت کااظہارکیا۔
کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل صادق علی اورڈی جی رینجرزپنجاب عمر فاروق برکی سمیت اعلیٰ فوجی حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ کور کمانڈر لاہور کا کہنا تھاکہ سانحہ پشاور تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے،دہشت گردی ختم کر کےدم لیں گے۔
ننھےبچوں نےتقاریربھی کیں اور خاکےبھی پیش کئے،اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ قلم کی طاقت سے دشمن کو شکست دیں گے ۔
آخرمیں آرمی پبلک اسکول کےشہداء کی یادمیں شمعیں بھی روشن کی گئیں اورشہداءکےبلندی درجات کےلئےخصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔