پاکستان
16 دسمبر ، 2015

آرمی پبلک اسکول کے شہید عمیر کا تعلق کامونکی سے تھا

آرمی پبلک اسکول کے شہید عمیر کا تعلق کامونکی سے تھا

کامونکی......سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔ان شہیدوں میں کامونکی کا رہائشی عمیر بھی شامل تھا۔

آرمی پبلک اسکول سانحے میں شہید عمیر کا تعلق پنجاب کے علاقے کامونکی سے تھا۔14 سالہ عمیر آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا ،وہ بھائیوں میں سب سے بڑا اور بہنوں سے چھوٹا تھا۔

تین سال قبل پاک فوج میں خدمات انجام دینے والے عمیر کے والد کا پشاور تبادلہ ہوا تو وہ اپنے ہمراہ اپنے خاندان کو بھی لے گئے۔

سانحے میں بیٹے کی شہادت کی خبر جب ماں تک پہنچی تو غم میں ڈوبی مگر پُرعزم آواز میں اس نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشت گرد کچھ بھی کرلیں،وہ انہیں ڈرا نہیں سکتے۔

عمیر کی بہن کو شکوہ ہے کہ اُس روز اُن کا بھائی اپنی عادت کے برخلاف ہنسی مذاق کئے بغیرخاموشی سےاسکول چلا گیا تھا۔

حوالدار ارشد علی نے 16 دسمبر کو اپنے بیٹے کے لیے موٹر سائیکل خرید رکھی تھی اور اسکول سے واپسی پر وہ عمیر کو سرپرائز گفٹ دینا چاہتا تھا لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

عمیر کی شہادت کے بعد شہید کے بھائی عذیرکا عزم ہے کہ وہ پاک فوج کا حصہ بنے گا اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرے گا۔

مزید خبریں :