16 دسمبر ، 2015
پشاور ......خیبر پختونخوا حکومت نے آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی پہلی برسی پر پشاور کی آرکائیوز لائبریری شہدا سے منسوب کر دی۔
اس تقریب میں کچھ والدین نے جوڈیشل کمیشن کے لیے احتجاج کیا تو صوبائی حکومت نے اس کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا وعدہ کر دیا۔
پشاور میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی پہلی برسی کی تقریب کا آغاز آرکائیوز لائبریری کو شہداء سے منسوب کرنے اور یادگار کی تعمیر کے افتتاح سے ہوا۔
جیسے ہی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تقریر کی باری آئی تو بعض والدین اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر سراپائے احتجاج بن گئے۔