پاکستان
16 دسمبر ، 2015

16 دسمبر کو شہدائے پشاور سے منسوب کرنے کی قراردادیں منظور

16 دسمبر کو شہدائے پشاور سے منسوب کرنے کی قراردادیں منظور

اسلام آباد......قومی اسمبلی اورسینیٹ نے سانحہ پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قرارداد یں متفقہ طورپرمنظورکرلیں۔

قومی اسمبلی میں اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے وفاقی وزیر زاہد حامد نے تمام جماعتوں کی مشترکہ قرارداد پیش کی۔ قراداد میں کہا گیا ہے کہ 16 دسمبر کو اے پی ایس کے شہید بچوں کے نام سے منسوب کیا جائے ،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ سمیت کئی ارکان سیاہ لباس زیب تن کرکے ایوان میں آئے جبکہ شائستہ پرویز سانحہ اے پی ایس کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں ،سینیٹ میں متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان بالا آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کی مذمت کرتا ہے، واقعے کے بعد قوم نے دہشت گردی کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کیا جس پر ایوان مطمئن ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ16دسمبر کو پاکستان کے بچوں کے دن کے طور پر منایا جائے اور اس دن کو عزم تعلیم کے نام سے یاد رکھا جائے۔آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے قومی اسمبلی کی مسجد میں قرآن خوانی بھی ہوئی۔

مزید خبریں :