پاکستان
16 دسمبر ، 2015

رینجرز کے اختیارات کم نہیں کیے گئے، مشیر اطلاعات سندھ

رینجرز کے اختیارات کم نہیں کیے گئے، مشیر اطلاعات سندھ

کراچی......مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی سے منظورکرائی گئی قرارداد میں رینجرز کے اختیارات کم نہیں کیے گئے، رینجرز کو وہی اختیارات دیے گئے ہیں جن کی آئین اجازت دیتا ہے۔

مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے مشیرقانون مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کی۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کراچی میں رینجرز آپریشن جاری رہے گا، رینجرز کی کارروائیوں پرکل بھی اعتماد تھا اور آگے بھی رہے گا۔

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں رینجرزکوکرپشن کے خاتمے کااختیارکیوں نہیں دیا جارہا ہے؟انہوں نے کہا رینجرز کو ایسے معاملات میں نہ ڈالیں کہ کل ان پرتنقید ہو۔

اس موقع پرمشیرقانون مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ رینجرز کو سرکاری دفاتر پر چھاپے مارنے سے پہلے سیکریٹری کو بتانا ہوگا، اگر ایف آئی اے بھی چھاپا مارتی ہے تو سیکریٹری سے اجازت لیتی ہے۔

مزید خبریں :