16 دسمبر ، 2015
کراچی......آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی یادمیں اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی کے مختلف اداروں میں شمعیں روشن کی گئیں اور خصو صی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔
سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی کے سول اسپتال میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر ادیب رضوی نے ورثا سے اظہار یکجہتی کیا۔
نارتھ کراچی گورنمنٹ کالج میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور ایم کیو ایم کےرہنما خواجہ اظہار نے بھی شرکت کی ۔
سٹی کورٹ میں دہشت گردی کیخلاف یوم سیاہ منایا گی۔ اس موقع پر اشہداء کے لیے قرآن خوانی بھی کی گئی اور مختلف مقا مات پر دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
محکمہ ڈاک نے اس موقع پر خصوصی یادگاری ٹکٹ جاری کیا ، جس پر ’’ زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری ‘‘درج ہے ۔
شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سندھ اسمبلی میں بھی شمعیں روشن کی گئیں، جبکہ پولیس ہیڈ کوارٹر کراچی ایسٹ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔