16 دسمبر ، 2015
راولپنڈی......آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
بحریہ ٹاؤن فیز ٹو میں سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے سول سوسائٹی نے تقریب کا انعقاد کیا جس میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔
شرکاء نے اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں شمع روشن کیں، انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اے پی ایس کے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔