16 دسمبر ، 2015
اسلام آباد.......وزیراعظم نوازشریف نے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کااستعفیٰ سپریم کورٹ کے فیصلے تک منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
وزیراعظم نوازشریف کے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم نے سپریم کورٹ میں اپنے خلاف کیس زیر سماعت ہونے کے باعث استعفیٰ دے دیا تھا۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے شجاعت عظیم کی خدمات کوسراہتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمے پر فیصلہ آنے تک ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ شجاعت عظیم اعزازی طور پربغیر کسی معاوضے کے مشیر ہوا بازی کے عہدے پر کام کررہے ہیں اور وہ کبھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل نہیں رہے۔