17 دسمبر ، 2015
کراچی...... پیپلز پارٹی کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ حکومتی ادارے پر چھاپا مارنے سے پہلے سندھ حکومت کو بتانا ہوگا۔
جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ رینجرز کو اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق کسی کو حراست میں لینے سے پہلے رینجرز کو حکومت سے اجازت لینا ہوگی۔