انٹرٹینمنٹ
17 دسمبر ، 2015

موجودہ حالات میں گانے کو جی نہیں چاہتا، اے نیئر

موجودہ حالات میں گانے کو جی نہیں چاہتا، اے نیئر

لاہور…پاکستان کے مایہ نازگلوکار اے نیئر نے کہا ہے کہ اب میرا موجودہ حالات میں ریڈیو اور ٹی وی پر گانے کو جی نہیں چاہتا۔ میں نے ایک طویل عرصہ گائیکی میں عروج دیکھا ہے اور بڑے بڑے نامور میوزک ڈائریکٹرز ، فلم پروڈیوسرز، موسیقاروں اور ریڈیو، ٹی وی پروڈیوسرز کے ساتھ کام کیا اور بہت انجوائے کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے دور میں شاعری بھی معیاری ہوا کرتی تھی مگر اب غیر معیاری شاعری اور پروڈیوسرز ، کمپوزر کے ہمراہ گانے کو دل نہیں چاہتا۔“

اے نیئر نے مزید کہا کہ میں آج بھی اچھا گانا چاہتا ہوں مگر مجھے مطلوبہ لوگ نہیں مل رہے۔

مزید خبریں :