17 دسمبر ، 2015
جدہ......سابق صدر آصف زرداری نے عمرہ ادا کرلیا۔ انہوں نے یہ خصوصی عمرہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید بچوں کےلیے کیا۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری عمرے کےلیے گزشتہ روز دبئی سے جدہ پہنچے تھے، سابق صوبائی وزیر اویس مظفر نے بھی آصف علی زرداری کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔
آصف زرداری نے ملک اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔