20 دسمبر ، 2015
اسلام آباد......وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت پی آئی اے کےلئےاسٹریٹجک شراکت دارچاہتی ہے،شراکت دار کےانتخاب میں شفافیت لازمی ہوگی،شراکت دار25فیصدتک بنیادی کاروبارمیں شریک ہونگے۔
اسحاق ڈار نے کہا آرڈیننس کا اجراء کاروباری نوعیت کے آزادنہ فیصلے کرنے کے لیے کیا گیا ۔ کاروباری نوعیت کے آزادنہ فیصلے کرنے سے ادارہ کے منافع میں اضافہ ہوگا۔مسلم لیگ ن کےآنےکےبعدپی آئی اے کےحالات بہترہوئے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پی آئی اے کے کسی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا، حکومتی اقدامات کے باعث پی آئی اے ماضی کی طرح بہترین ائرلائن بن جائیگی، پی آئی اے کے طیاروں کی تعداد 18سے بڑھکر 38 پہنچ چکی ہے رواں ماہ 40ہوجائے گی۔