20 دسمبر ، 2015
لاہور.......لاہور میںعیدمیلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں متعدد ریلیاں نکالی گئیں ،عاشقان مصطفےٰ ﷺکی محبت عروج پر نظر آئی ،فضا درودو سلام اور نعتوں سے گونجتی رہی ۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام میلاد جلوس جوہر ٹاؤن سے نکالا گیا جو بھوبتیاں، اڈہ پلاٹ اور پنڈ ارائیاں سے ہوتا ہوا رائے ونڈ جاکر اختتام پذیر ہوا۔ راستے میںدرود و سلام اور نعتوں کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔ مقررین نےنبی ﷺ سے عشق کو مومنین کی منزل قرار دیا۔
پاکستان سنی تحریک نے بھی میلاد ریلی نکالی جو داتا دربار سے شروع ہوکر چیئرنگ کراس پر ختم ہوئی۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسلام کی شناخت دہشت گردی نہیں امن ہے۔ریلی کا جگہ جگہ استقبال کیا گیا۔شرکاء کی تواضع چائے اور کھانے سے کی گئی۔آخر میں ملکی سلامتی اور عا لم اسلام کی سربلندی کے لئے دعا بھی کی گئی۔