پاکستان
21 دسمبر ، 2015

گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف باری،نلکوں میں پانی جم گیا

گلگت  بلتستان کے پہاڑوں پر برف باری،نلکوں میں پانی جم گیا

گلگت......گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا اورنلکوں میں پانی بھی جم گیا ۔جبکہ دیگر شہروں میں بھی سردی کی وجہ سے شہریوں کو کئی مسائل کا سا منا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی مقامات پر ہلکی بارش ،برفباری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان ،ملاکنڈ ،شمالی بلوچستان اور آزادکشمیر میں گیس نایاب، لکڑی کی قیمت میں اضافہ، موسمی بیماریاں ،اور سرد ہواؤں نے دیگرشہروں کابھی رخ کرلیا ۔

استور ، اورضلع غذر شدید خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ خشک سردی کی وجہ سے علاقے میں موسمی بیماریاں عام ہو گئی ہیں. جبکہ اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور ادویات کی عدم فراہمی سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔شدید سردی کے باعث نلکوں میں پانی جم جانے کی وجہ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے ۔مالاکنڈ ڈویژن کے بیشتر علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

بلوچستان میں چمن، پشین ،زیارت سمیت کئی علاقوں میں موسم خشک اور سرد ہے ۔ وادی زیارت میں شدید سردی کے دوران گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

ا دھرپنجاب اور سندھ میں بھی سردی کی شدت میں روز روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔سرد ہواوں کے چلنے سے صبح اور شام کے اوقات سردی بڑھ جاتی ہے- پنجاب کے کئی شہروں میں شدید سردی کے دوران گیس کی بندش سے خاص طور پر خواتین کو مشکات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :