پاکستان
21 دسمبر ، 2015

اسلام آباد :گیس کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ،شہری پریشان

اسلام آباد :گیس کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ،شہری پریشان

راولپنڈی .......جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں گیس کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے شدید سردی میں شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔

سردی بڑھتے ہی راولپنڈی میں گیس غائب ہوگئی، سردی میں ٹھٹھرتے شہری سلنڈر اٹھائے مہنگی ایل پی جی تلاش کرتے نظر آتے ہیں، جبکہ خواتین لکڑیاں جلا کر امور خانہ داری ادا کررہی ہیں، شہری کہتے ہیں کہ ہر سال دسمبر سے مارچ تک گیس سے محروم کردیا جاتا ہے۔

شہر بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی چھ سے آٹھ گھنٹے ہے، شدید متاثرہ علاقوں میں بھابڑا بازار، بنی، جامع مسجد روڈ، چاہ سلطان، گلاس فیکٹری، ڈھوک کھبہ، صادق آباد سمیت دیگر شامل ہیں، اسلام آباد کے بھی تمام ہی سیکٹرز میں گیس کی کمی اورغیراعلانیہ بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف سڑکیں بہتر بنانے اور پولیس کو خوبصورت چمچماتی گاڑیاں دینے سے اسلام آباد ماڈل سٹی نہیں بن سکتا، شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ یہاں رہنے والوں کو مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔

مزید خبریں :