21 دسمبر ، 2015
پشاور ......پشاور سے متحدہ عرب امارات جانے والی نجی ایئر لائنز کی پرواز میں تاخیر ہونے پر مسافر سراپا احتجاج بن گئے۔
پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے نجی ایئر لائنز شاہین کی پرواز این ایل 792 نے صبح آٹھ بجے شارجہ روانہ ہونا تھا ، تاہم اس کی روانگی میں تاخیر کا اعلان کر دیا گیا۔ جس پر مسافر ایئر پورٹ کے لاؤنج میں سراپا احتجاج بن گئے۔ جن کا کہنا تھا کہ دور دراز سے آئے مسافروں کو پہلے چھ بجے ایئر پورٹ پہنچنے کا بتایا گیا تھا اور پرواز کو آٹھ بجے روانہ ہونا تھا۔
تاہم اس میں تاخیر کا کہہ کر دن بارہ بجے کی روانگی کا وقت بتایا گیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو ذہنی اذیت اور مشکلات سے گزرنا پڑ رہا ہے۔