21 دسمبر ، 2015
ہالی وڈ......اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم ’’ دی فورس ایویکنز‘‘ نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ بنا کر کمال کر ڈالا ۔اپنی ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں ریکارڈ اکاون کروڑ سترہ لاکھ ڈالر کما کر پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جراسک پارک کے پاس تھا۔
جے جے ابرامز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے ۔ہیریسن فورڈ کی اس فلم میں بطور ہیرو واپسی ہوئی ہے جو دنیا کو بچانے کے نئے مشن پر ہے ۔
رواں ہفتے ریلیز ہونے والی اینی میٹد مووی ’’دی روڈ چپ،الون اینڈ دی چپمنکس‘‘ ایک کروڑ چوالیس آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی اور تیسرے نمبر پر بھی اس ہفتے ریلیز ہونے والی نئی فلم ’’ سسٹرز‘‘ رہی جس کے ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں ایک کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر کمائے ۔