پاکستان
21 دسمبر ، 2015

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو بچھڑے 33برس بیت گئے

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو بچھڑے 33برس بیت گئے

کراچی ......قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو ہم سے بچھڑے33 برس بیت چکے،لیکن ان کاکام اور نام آج بھی زندہ جاوید ہے۔

حفیظ جالندھری 14جنوری 1900ء کو بھارت کے علاقے جالندھر میں پیدا ہوئے اور آزادی کے بعد انہوں نے لاہور نقل مکانی کی ۔

سماجی حیثیت اور طبقاتی تفریق پر یقین نہ رکھنے والے حفیظ جالندھری نے جہاں ملک کو قومی ترانہ دیا وہیں شاہ نامہ اسلام بھی دیا جو اُن کا دوسرا بڑا کارنامہ قراردیا جاتا ہے۔

حفیظ جالندھری کی شاعری مذہبی ،حب الوطنی اور لوک گیتوں پر مشتمل تھی،انہوں نے پاکستان کا قومی ترانہ تخلیق کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کا قومی ترانہ بھی تحریر کیاہے۔

جھوٹ اور ریا کاری کو سخت ناپسند کرنے والے حفیظ جالندھری نے ہمیشہ سچ کہا اور اسی کا ساتھ دیا، وہ حساس دل و دماغ کے مالک تو تھے ہی ،ساتھ ہی ایک پیار کرنے والے ساتھی اور شفیق والد بھی۔

حفیظ جالندھری کو ان کے خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

ابوالاثر حفیظ جالندھری 21دسمبر 982 1کو 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، مگر ان کی شاعری آج بھی ان کے چاہنے والوں کے دلوں کو گرما دیتی ہے۔

مزید خبریں :