21 دسمبر ، 2015
کراچی ......آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت برقرار ہے ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ مضافات میں شمال مشرق سے ہوائیں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
دوپہر میں ہواؤں کی رفتار تیز ہوکر 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوسکتی ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں آج سب سے زیادہ سردی پڑی ،اور کم سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،استور ،اسکردو میں درجہ حرارت منفی 8 ،گوپس میں منفی 7 ،گلگت ،ہنزہ ،کوئٹہ میں منفی 6 ،مالم جبہ ،راولاکوٹ میں منفی 4 ڈگر ی سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
چترال میں منفی 3،دالبندین میں منفی 1 ڈگری ،پشاور اور لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔