21 دسمبر ، 2015
لودھراں .....لودھراںمیں انتخابی مہم کا وقت آج رات 12بجے ختم ہوجائے گا ۔ حلقہ این اے154 میں ضمنی انتخاب بدھ کو ہوگا۔
ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے جہانگیر ترین اور مسلم لیگ (ن) کے صدیق بلوچ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے حلقے میں بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلائی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے پولنگ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ پولنگ ڈے پر فوج کی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ۔