پاکستان
22 دسمبر ، 2015

لورالائی : فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، 6 زخمی ،3 کی حالت تشویشناک

لورالائی : فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، 6 زخمی ،3 کی حالت تشویشناک

لورالائی.......لورالائی میں دکی کےعلاقےنانا صاحب زیارت میں مسافر ویگن پر فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے ،تین کی حالت تشویشناک ہے ۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل دکی کے علاقے نانا صاحب زیارت میں پیش آیا ، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر ویگن پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے اور ملزمان فرار ہو گئے۔

زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال دکی منتقل کیا گیا جہاں تین کی حالت تشویشناک ہے۔مسافر وین علاقہ لونی سے تحصیل دکی جا رہی تھی ۔لیویز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید خبریں :